سابق وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے اپنے قائد عمران خان سے عقیدت اور محبت کی مثال قائم کردی۔
سابق وزیر اعلیٰ نے عہدے سے ہٹائے جانے کے باوجود پارٹی اور پارٹی قائد سے اپنی وابستگی نہیں چھوڑی اور اب بانی پی ٹی آئی عمران خان کی بینائی متاثر ہونے کی خبروں پر انہیں اپنی آنکھ عطیہ کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے یہ بھی کہا میرے حلقے سے لوگ مجھے میسجز کر رہے ہیں کہ ہم بھی عمران خان کو اپنی آنکھ عطیہ کریں گے۔ عطیہ دینے والوں کی پوری لسٹ بنائی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ عمران خان کی صحت پر ہمیں شدید تشویش ہے، ہر کوئی ان کے لئے فکرمند ہے۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








