عمران خان کے علاج کیلئے اپوزیشن اتحاد کا پارلیمنٹ ہاؤس میں دھرنا شروع، بھاری پولیس نفری بھی پہنچ گئی

تازہ ترین

تازہ ترین

پارلیمنٹ آف پاکستان کی عمارت
پارلیمنٹ آف پاکستان کی عمارت، فائل فوٹو

اپوزیشن اتحاد کا پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی چیئرمین عمران خان کی صحت کے معاملے پر پارلیمنٹ ہاؤس میں دھرنا شروع ہوگیا، جس کے ساتھ ہی پارلیمنٹ میں سیکیورٹی کے لیے پولیس کی بھاری نفری بھی پہنچ گئی ہے۔

سابق وزیراعظم عمران خان کا طبی معائنہ نہ کرانے اور فیملی و رفقا کو ملاقات سے روکنے پر اپوزیشن اتحاد کا پارلیمنیٹ ہاؤس میں دھرنا جاری ہے، پارلیمنیٹ میں دھرنے کی کال تحریک تحفظ آئین پاکستان نے دی۔

اپوزیشن لیڈر محمود خان اچکزئی سمیت پی ٹی آئی کی مرکزی قیادت دھرنے میں شریک ہے۔ انتظامیہ نے پارلیمنٹ ہاؤس کے داخلی و خارجی دروازوں کو تالے لگا کر مکمل بند کر رکھا ہے۔

پارلیمنٹ میں سیکیورٹی کے لیے پولیس کی بھاری نفری کے ساتھ لیڈی پولیس اہلکار بھی گیٹ پر تعینات ہے۔ مظاہرین کی طرف سے مسلسل نعرے بازی کا سلسلہ بھی جاری ہے۔

اپوزیشن قیادت نے بانی پی ٹی آئی کو الشفاء انٹرنیشنل اسپتال اسلام آباد منتقل نہ کرنے تک دھرنے جاری رکھنے کا فیصلہ کیا ہے، باہر رہ جانے والے اراکین سمیت کسی کو بھی اب پارلیمنٹ کے اندر نہیں جانے دیا جارہا۔ حکام کی جانب سے پارلیمنیٹ کی بجلی بند کیے جانے کے باوجود پی ٹی آئی ارکانِ قومی اسمبلی و سینیٹ کا پارلیمنٹ کے اندر احتجاج جاری ہے۔

Related Posts