برطانوی ایئر لائن کی ایمرجنسی لینڈنگ! ترکی سے اڑنے والی جیٹ ایئر کی فلائٹ میں کیا ہوا؛ ویڈیو دیکھیں

تازہ ترین

تازہ ترین

(فوٹو؛ اسکرین گریب)

ترکی سے برطانیہ جانے والی ائیر لائن جیٹ2 کی پرواز کے دوران 2 مسافر کے درمیان شدید جھگڑا ہونے کی وجہ سے پرواز کو ایمرجنسی میں بیلجیم کے دارالحکومت برسلز لینڈنگ کرنی پڑ گئی جہاں فوری طور پر سیکورٹی حکام نے دونوں مسافروں کو حراست میں لے لیا۔

جھگڑا کیسے شروع ہوا؟

غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق طیارے میں تقریباً 30,000 فٹ کی بلندی پر کچھ مسافروں کے درمیان تلخ کلامی شروع ہوئی جو بہت جلد ہاتھا پائی میں بدل گیا۔ یہ مناظر بعد میں سوشل میڈیا پر ویڈیوز کی شکل میں بھی وائرل ہو رہے ہیں۔

ابتدائی رپورٹس کے مطابق جھگڑا نسلی نوعیت کے تبصروں اور ایک مسافر کی جارحیت کی وجہ سے شروع ہوا۔ عینی شاہدین نے بتایا کہ ایک مرد مسافر نے پرواز کے آغاز میں نسلی نوعیت کے غیر مناسب الفاظ استعمال کیے جس سے ماحول کشیدہ ہو گیا اور کچھ دیر بعد معاملہ ہاتھا پائی میں تبدیل ہو گیا۔

ایک عینی شاہد نے بتایا کہ دونوں مسافر شراب کے نشے میں دھت تھے اس دوران تیز موسیقی اور نسلی جملے کسنے پر ایک شخص نے دوسرے کے ہاتھ سے موبائل فون چھینا تو معاملہ مزید بگڑ گیا جسے جہاز کے عملے نے سنبھالنے کی کوشش کی مگر انہیں ناکامی ہوئی۔

ایمرجنسی لینڈنگ اور کارروائی

عملے کی جانب سے صورتحال کو قابو میں رکھنے کی کوشش ناکام ہونے کے بعد معاملہ اتنا سنگین ہو گیا کہ پائلٹ نے حفاظتی وجوہات کی بنیاد پر طیارہ برسلز میں لینڈ کرنے کا فیصلہ کیا۔ وہاں پہنچنے پر بیلجین پولیس نے طیارہ پر موجود دو بدتمیز مسافروں کو اُتارا اور حراست میں لے لیا۔

ایئر لائن Jet2 نے تصدیق کی ہے کہ دونوں مسافروں کو مستقبل میں پرواز کرنے سے پابند کیا جائے گا اور کمپنی ان سے طیارہ موڑنے کے نتیجے میں ہونے والے اخراجات کی واپسی طلب کرے گی۔ ائیر لائن نے واضح کیا کہ وہ غیر ذمہ دارانہ رویے کی کسی بھی شکل کو برداشت نہیں کرے گی۔

مسافروں کا تجربہ

جہاز میں موجود مسافروں نے بتایا کہ جھگڑا بہت شدید اور خوفناک تھا، کئی مسافر چیخ رہے تھے جبکہ کچھ لوگ اپنے بچوں اور بزرگ ساتھیوں کے ساتھ ڈرے ہوئے محسوس کر رہے تھے۔ بعد ازاں طیارہ برسلز پہنچنے کے بعد دوبارہ روانہ ہوا اور شام کے وقت مانچسٹر، برطانیہ میں لینڈ کر گیا۔

Related Posts