بالی وڈ کی معروف اداکارہ کرینہ کپور خان کی کچھ نئی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہیں جن میں ان کے بیبی بمپ کے ساتھ پوز دیکھ کر مداحوں میں تیسری بار حمل یعنی نئے بچے کی قیاس آرائیاں شروع ہو گئی ہیں۔
یہ تصاویر انسٹاگرام سمیت مختلف سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر شیئر ہونے کے بعد صارفین نے فوراً اندازہ لگانا شروع کر دیا کہ کرینہ اور اُن کے شوہر سیف علی خان کے ہاں جلد ہی ایک ننھے مہمان کی آمد متوقع ہے۔
کرینہ کی یہ فوٹوشوٹ بہت تیزی سے وائرل ہو رہی ہے جس میں ان کا بیبی بمپ صاف دکھائی دے رہا ہے۔ مداح اسے تیسرے بچے کی خوشخبری سے جوڑ رہے ہیں لیکن ابھی تک کرینہ کپور یا سیف علی خان کی جانب سے اس کی کوئی باضابطہ تصدیق سامنے نہیں آئی ہے۔
فوٹو میں کرینہ خوش اور پُرامید نظر آ رہی ہیں جس کی وجہ سے سوشل میڈیا صارفین میں یہ کشمکش بڑھ گئی ہے کہ آیا یہ واقعی ان کی ذاتی خوشی کا لمحہ ہے یا یہ کسی فلمی شوٹنگ، فوٹو شوٹ یا پبلسٹی اسٹنٹ کا حصہ ہو سکتا ہے۔
واضح رہے کہ کرینہ کپور اور سیف علی خان نے 2012 میں شادی کی تھی اور ان کے دو بیٹے ہیں۔ تیمور علی خان اور جہانگیر علی خان (جے) دونوں ہمیشہ سے اپنے خاندان کو اپنے کیریئر کے ساتھ ترجیح دیتے ہوئے خوشحال زندگی گزار رہے ہیں۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








