کراچی کے جناح اسپتال کی ایمرجنسی میں آگ بھڑک اٹھی! وارڈ میں بھگڈر مچ گئی

تازہ ترین

تازہ ترین

(فوٹو؛ فائل)

کراچی کے سب سے بڑے سرکاری اسپتال، جناح اسپتال میں اچانک آگ بھڑک اٹھی جس کے باعث ایمرجنسی وارڈ میں شدید ہلچل اور بھگڈر مچ گئی۔

ابتدائی اطلاعات کے مطابق آگ اسپتال کے ایمرجنسی سیکشن میں لگی جس کی وجہ سے مریض اور عملہ خوفزدہ ہو گئے۔ فوری طور پر اسپتال کے عملے نے آگ پر قابو پانے کی کوشش کی اور مریضوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا گیا۔

ابتدائی رپورٹ کے مطابق کسی شخص کی موت یا شدید زخمی ہونے کی اطلاع موصول نہیں ہوئی تاہم چند افراد دھوئیں کے باعث معمولی متاثر ہوئے۔ اسپتال انتظامیہ کا کہنا ہے کہ آگ لگنے کی وجوہات معلوم کرنے کے لیے تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔

Related Posts