آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026 میں پاکستان اور بھارت کا مقابلہ کل سری لنکا کے دارالحکومت کولمبو میں شیڈول ہے جوکہ کرکٹ کے سب سے دلچسپ اور ہائی وولٹیج میچز میں سے ایک سمجھا جاتا ہے۔ یہ میچ آر پریماداسا اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا جہاں دونوں ٹیمیں اپنی جیت کا سلسلہ جاری رکھنے کی کوشش کریں گی۔
میچ سے قبل پاکستان کی قومی ٹیم کے اہم بلے باز بابر اعظم نے اپنے ایک ویڈیو بیان میں کہا کہ پاکستان بمقابلہ بھارت کا میچ ہمیشہ خاص ہوتا ہے۔ نہ صرف دونوں ملکوں کے شائقین بلکہ دنیا بھر کی نظریں اس پر لگی ہوتی ہیں جس کی وجہ سے یہ مقابلہ ایک الگ سطح پر پہنچ جاتا ہے اور کھلاڑیوں سے توقعات بھی بہت زیادہ ہو جاتی ہیں۔
🎙️ Babar Azam on the highly anticipated match against India pic.twitter.com/QVhSUueuUY
— ESPNcricinfo (@ESPNcricinfo) February 14, 2026
بابر اعظم نے کہا کہ وہ ایسے کئی میچز کا حصہ رہ چکے ہیں اور ان تجربے سے سیکھا ہے کہ جتنا زیادہ کھلاڑی خود کو پرسکون اور آرام دہ رکھیں گے باہر کی شور شرابے اور دباؤ پر توجہ نہ دے کر صرف میچ پر فوکس کریں گے اور بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کر سکیں گے۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ میچ کا جوش و خروش تو رہتا ہے مگر کھلاڑی جتنا تناؤ سے دور رہیں گے ان کے لیے اتنا ہی فائدہ مند ثابت ہوگا۔
دوسری طرف کولمبو کے موسم کی پیشگوئی میں بارش کا امکان بھی ظاہر کیا گیا ہے تاہم کرکٹ کے شائقین پرامید ہیں کہ اتوار کو ایک مکمل اور سنسنی خیز میچ دیکھنے کو ملے گا۔ یہ مقابلہ دونوں ٹیموں کے لیے سپر ایٹ مرحلے کی راہ ہموار کرنے میں بھی اہم ہے۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








