عالمی منڈی میں اتار چڑھاؤ سے مقامی صرافہ مارکیٹس میں ہلچل! سونا مزید مہنگا، جانیں فی تولہ تازہ ریٹس

تازہ ترین

تازہ ترین

(فوٹو؛ فائل)

پاکستان کی مقامی صرافہ مارکیٹ میں کاروباری ہفتے کے آخری روز 14 فروری 2026 کو سونے کی قدر میں ایک بار پھر سے نمایاں اضافے دیکھا جا رہا ہے جبکہ چاندی کی قیمت میں کمی کا رجحان دیکھا گیا ہے۔

ال پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے جاری کردہ تازی نرخ کے مطابق 24 قیراط فی تولہ سونے کی قدر میں 7 ہزار روپے کا اضافہ ہوا جس کے بعد فی تولہ قیمت 5 لاکھ 26 ہزار 962 روپے ہو گئی ہے جبکہ 24 قیراط 10 گرام سونا 6 ہزار 1 روپے اضافے کے بعد 4 لاکھ 51 ہزار 784 روپے کا ہو گیا ہے۔

ایسوسی ایشن کے مطابق 22 قیراط 10 گرام سونے کی قیمت میں بھی 5 ہزار 501 روپے اضافہ ہوا جس کے بعد نئی قیمت 4 لاکھ 14 ہزار 150 روپے مقرر کی گئی ہے۔

دوسری جانب چاندی کی قیمت میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ فی تولہ چاندی 105 روپے سستی ہو کر 8 ہزار 219 روپے پر آ گئی ہے جبکہ 10 گرام چاندی 90 روپے کمی کے بعد 7 ہزار 46 روپے میں فروخت ہو رہی ہے۔

عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں اضافہ دیکھا گیا جہاں فی اونس سونا 70 ڈالر مہنگا ہو کر 5 ہزار 42 ڈالر تک پہنچ گیا جبکہ چاندی کی قیمت 1 اعشاریہ 05 ڈالر کم ہو کر 77 اعشاریہ 35 ڈالر فی اونس ہو گئی ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ انٹر بینک ایکسچینج ریٹ اور عالمی منڈی میں اتار چڑھاؤ کے باعث مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں تیزی دیکھنے میں آرہی ہے جس سے خریداروں کو اضافی مالی دباؤ کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

Related Posts