بھارت میں پیش آنے والا ایک چونکا دینے والا واقعہ سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہا ہے جہاں خوشی کا ایک لمحہ اچانک صدمے میں بدل گیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق ایک شخص اپنی بیوی کو سالگرہ کا سرپرائز دینے کے لیے بچوں کے ہمراہ ایک نجی ہوٹل (او وائے او) پہنچا جہاں خاتون مبینہ طور پر اپنی سالگرہ منانے آئی تھیں تاہم جب شوہر ہوٹل کے کمرے تک پہنچا تو صورتحال اس کے اندازے سے بالکل مختلف نکلی۔
اطلاعات کے مطابق شوہر کو معلوم ہوا کہ اس کی بیوی کمرے میں ایک مبینہ ساتھی کے ساتھ موجود ہیں جب وہ شخص جیسے ہی بچوں سمیت کمرے میں داخل ہوا تو دونوں کو موقع پر پکڑ لیا گیا جس کے بعد وہاں ہنگامہ کھڑا ہو گیا۔
وائرل ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ خاتون گھبراہٹ میں کمرے سے باہر نکلتی ہیں اور جلدی میں ہوٹل سے باہر جانے کی کوشش کرتی ہیں۔ سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی ویڈیوز میں شوہر اور بچوں کی موجودگی نے اس واقعے کو مزید حساس بنا دیا ہے۔
A birthday surprise turned into a public scandal when a husband allegedly caught his wife at an OYO hotel with her lover — with their children witnessing the chaos. The visuals show her running out in panic, but the bigger question remains: what about the emotional damage to the… pic.twitter.com/vMctJJ3JAT
— ShoneeKapoor (@ShoneeKapoor) February 14, 2026
یہ واقعہ مبینہ طور پر میرٹھ، اتر پردیش کا بتایا جا رہا ہے۔ سوشل میڈیا صارفین اس واقعے پر مختلف آرا کا اظہار کر رہے ہیں جبکہ کئی افراد اس کے بچوں پر ممکنہ نفسیاتی اثرات پر بھی تشویش ظاہر کر رہے ہیں۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ ازدواجی رشتہ اعتماد اور احترام پر قائم ہوتا ہے۔ جب یہ اعتماد ٹوٹ جائے تو اس کے اثرات صرف میاں بیوی تک محدود نہیں رہتے بلکہ بچوں، خاندان اور سماجی تعلقات پر بھی گہرے اثرات مرتب ہوتے ہیں۔ خصوصاً بچوں کے سامنے اس نوعیت کے واقعات ان کی ذہنی اور جذباتی کیفیت پر منفی اثر ڈال سکتے ہیں۔
موجودہ دور میں سوشل میڈیا کی موجودگی کے باعث ایسے واقعات لمحوں میں عوامی بحث کا موضوع بن جاتے ہیں۔ یہ واقعہ بھی اس بات کی یاد دہانی ہے کہ ذاتی فیصلوں کے نتائج بعض اوقات نجی حدود سے نکل کر وسیع سماجی دائرے تک پہنچ جاتے ہیں۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








