پاک بھارت ٹاکرے سے قبل سب کچھ سمجھا دیا! چیئرمین پی سی بی کی شاہینوں سے کولمبو میں ملاقات

تازہ ترین

تازہ ترین

(فوٹو؛ پی سی بی)

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی)کے چیئرمین محسن نقوی نے بھارت کے خلاف اہم میچ سے قبل قومی ٹیم کے کھلاڑیوں اور اسٹاف سے ملاقات کر کے ان کے حوصلے بڑھائے اور ٹیم کی محنت و لگن کو سراہا۔

کولمبو میں ملاقات کے دوران چیئرمین نے کھلاڑیوں کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا اور ان سے کہا کہ بورڈ ہمیشہ ٹیم کے شانہ بشانہ کھڑا ہے۔ اس موقع پر کپتان سلمان آغا، ہیڈ کوچ مائیک ہیسن، منیجر نوید اکرم چیمہ، اور تمام کھلاڑی و کوچنگ اسٹاف موجود تھے۔

اس کے علاوہ پی سی بی کے چیف آپریٹنگ آفیسر سمیر احمد، پی ایس ایل کے چیف ایگزیکٹو آفیسر سلمان نصیر اور ڈائریکٹر میڈیا عامر میر بھی ملاقات میں شریک تھے۔

یاد رہے کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے آج کے میچ میں پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں کولمبو کے پریما داسا اسٹیڈیم میں آمنے سامنے ہوں گی اور توقع ہے کہ چیئرمین پی سی بی محسن نقوی اور آئی سی سی کے چیئرمین جے شاہ میچ کو ایک ساتھ دیکھیں گے۔

Related Posts