آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ 2026 کے سب سے دلچسپ میچوں میں سے ایک پاکستان اور بھارت کے درمیان کولمبو کے آر پریماداسا اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔ یہ میچ دونوں روایتی حریف ٹیموں کے لیے بہت اہم ہے اور شائقین کرکٹ اس مقابلے کا شدت سے انتظار کر رہے ہیں۔
ابتدائی طور پر موسم کی پیش گوئی میں کولمبو میں بارش کے امکانات زیادہ بتائے گئے تھے جس کی وجہ سے میچ متاثر ہونے کا خدشہ تھا تاہم تازہ ترین دستیاب معلومات کے مطابق بارش کا امکان اب کافی حد تک کم ہو گیا ہے۔سری لنکا کے محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آسمان پر بادل چھائے رہیں گے لیکن میچ کے دوران شدید یا طوفانی بارش کا کوئی خطرہ نہیں ہے۔
اس خوش آئند صورتحال سے امید ہے کہ شائقین کو مکمل یا کم از کم بھرپور میچ دیکھنے کا موقع ملے گا اور یہ تاریخی ٹاکرا بغیر کسی بڑی رکاوٹ کے مکمل ہو سکے گا۔
قومی ٹیم کے کپتان سلمان علی آغا نے کل پریس کانفرنس میں کہا کہ بارش تو ہمارے بس میں نہیں لیکن اگر میچ کے اوورز کم بھی ہو جائیں تو ٹیم نے اس صورتحال کے لیے پہلے سے مناسب حکمت عملی تیار کر رکھی ہے۔
اب سب کی نظریں اسٹیڈیم پر ہیں کہ یہ پاک بھارت ٹاکرا کس طرح کا رنگ دکھائے گا۔ کرکٹ کے شائقین کے لیے یہ دن یقیناً یادگار ثابت ہوگا۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








