عثمان طارق کا ایکشن متنازع یا خطرناک؟ سابق آسٹریلوی کپتان رکی پونٹنگ نے سب کچھ واضح کردیا

تازہ ترین

تازہ ترین

(فوٹو؛ فائل)

آسٹریلیا کے سابق کپتان اور عظیم بلے باز رکی پونٹنگ نے پاکستانی اسپنر عثمان طارق کے غیر روایتی بولنگ ایکشن پر ہونے والی تنقید کو مسترد کرتے ہوئے ان کا بھرپور دفاع کیا ہے۔

آئی سی سی کے ایک حالیہ پوڈکاسٹ میں گفتگو کرتے ہوئے رکی پونٹنگ نے کہا کہ عثمان طارق کا اندازِ بولنگ سب کے سامنے ہے اور اس میں کوئی ایسی چیز نہیں جو بلے بازوں سے پوشیدہ ہو۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر کسی بولر کا ایکشن منفرد ہے تو اس پر حیران ہونے یا اعتراض کرنے کے بجائے بیٹرز کو اپنی تیاری بہتر بنانی چاہیے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by ICC (@icc)

رکی پونٹنگ نے آسٹریلوی آل راؤنڈر کیمرون گرین کے ردعمل پر بھی مایوسی ظاہر کی جو آؤٹ ہونے کے بعد عثمان طارق کے بولنگ ایکشن کی نقل کرتے دکھائی دئیے تھے۔ پونٹنگ کے مطابق جب آپ کو معلوم ہے کہ بولر کس انداز سے گیند کرے گا تو میدان میں شکایت کرنا مناسب رویہ نہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ عثمان طارق کا ایکشن واضح اور سب کے سامنے ہے اس لیے بلے بازوں کو ذہنی طور پر تیار رہنا چاہیے۔ ایکشن پر تنقید کرنے سے کچھ حاصل نہیں ہوگا اصل چیلنج اسے کھیل کر دکھانا ہے۔

سابق کپتان کے مطابق وہ بیٹرز زیادہ مشکلات کا شکار ہوتے ہیں جو عثمان کے خلاف کراس شاٹس کھیلنے کی کوشش کرتے ہیں۔ ان کا مشورہ تھا کہ بلے باز آف اسٹمپ کی لائن کے مطابق کھڑے ہو کر بہتر حکمت عملی اپنائیں۔

Related Posts