یکم رمضان سے “مریم کو بتائیں” پروگرام ضرورت مندوں کی مالی امداد کیلئے تیار

تازہ ترین

تازہ ترین

مریم نواز
(فوٹو: آن لائن)

رواں برس یکم رمضان المبارک سے ہی “مریم کو بتائیں” پروگرام ضرورت مندوں کی مالی امداد کیلئے تیار ہوگا۔ پنجاب کی مریم نواز حکومت نے بڑا اعلان کردیا۔

تفصیلات کے مطابق یکم رمضان سے ضرورت مند خاندانوں کی فوری مدد کیلئے پروگرام “مریم کو بتائیں” کا آغاز ہوگا اور “مریم کو بتائیں ہیلپ لائن1000 فعال ہوگی۔ مالی مشکلات کا شکار افراد فوری مالی امداد حاصل کرسکیں گے۔

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی ہدایت پر شروع کیے گئے “مریم کو بتائیں” پروگرام کے تحت مالی مشکلات کا شکار افراد 24 گھنٹوں میں کسی بھی وقت رابطہ کرکے 10 ہزار روپے تک مالی امداد حاصل کرسکیں گے۔

ضرورت مند افراد کو مالی امداد کیلئے ہیلپ لائن پر کال کرنا ہوگی۔ مالی مدد کے خواہش مند افراد ویب پورٹل یا ایپ پر بھی شناختی کارڈ نمبر درج کرکے امداد حاصل کرسکیں گے۔شفاف سسٹم کے تحت جانچ پڑتال کے بعد ضرورت مند فرد کو بر وقت امداد مہیا کی جائے گی۔

پروگرام میں شفافیت کیلئے لائیو ٹریکنگ سسٹم نافذ کیا گیا ہے۔ ضرورت مندوں کا ڈیجیٹل ریکارڈ اور مانیٹرنگ بھی ہوگی، جس کا مقصد پروگرام کے تحت جائز امداد کا مطالبہ کرنے والے ضرورت مندوں کی بر وقت مالی امداد کو یقینی بنانا ہے۔

 

Related Posts