بھارت کیخلاف مایوس کن کارکردگی، شاہد آفریدی کا بابر اور شاہین کو ڈراپ کرنیکا مشورہ

تازہ ترین

تازہ ترین

شاہد آفریدی
(فوٹو: آن لائن)

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور اسٹار کرکٹر شاہد آفریدی نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں بھارت کے خلاف مایوس کن کارکردگی پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے بابر اعظم، شاہین آفریدی اور شاداب خان جیسے سینئر پلیئرز کو ڈراپ کرنے کا مشورہ دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پروگرام زور کا جوڑ میں گفتگو کرتے ہوئے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا کہ مجھے فیصلے کا اختیار دیا جائے تو بابر اعظم، شاداب خان اور شاہین آفریدی کو باہر بٹھا کر نئے لڑکوں کو موقع دوں گا۔ برسوں سے انہیں سینئر دیکھ رہے ہیں۔

گفتگو کے دوران شاہد آفریدی نے کہا کہ اہم مواقع پر سینئرز ملک کی توقعات پر پورا نہیں اترتے۔ اس لیے جونیئر کھلاڑیوں کو مواقع اور اعتماد فراہم کیا جانا چاہئے۔ انہوں نے سلمان آغا کی کپتانی پر بھی سوالات اٹھاتے ہوئے کہا کہ کپتانی اچھی نہیں ہوئی۔

سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا کہ سلمان آغا پرفارم نہیں کر رہے، انہوں نے ٹرمپ کارڈ عثمان طارق کو بھی چھپائے رکھا۔ اکیڈمیوں میں لوگوں کی نوکری ہے لیکن کام نہیں ہوتا، جو ذمہ داری پوری نہیں کرتا، اس سے امید نہ رکھی جائے۔

Related Posts