گزشتہ شب کی شکست کا افسوس آج بھی ذہنوں پر سوار ہے، سوشل میڈیا صارفین نے پاک بھارت میچ پر دلچسپ تبصرے کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس سے تو بائیکاٹ ہی بہتر تھا۔ بعض صارفین کے مطابق بھارت کا نہیں، پورے ورلڈ کپ کا ہی بائیکاٹ کردینا چاہئے۔
تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز پاکستان نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔ بھارت نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20اوورز میں 175رنز بنائے۔ 176رنز کے ہدف کے تعاقب میں پاکستان کی پوری ٹیم 114رنز پر ڈھیر ہوگئی جس پر سوشل میڈیا صارفین کو آج بھی افسوس ہے۔
اویس یوسفزئی کا کہنا ہے کہ ہماری قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی گزشتہ روز ورلڈ کپ کے ہائی وولٹیج ٹی 20 کرکٹ میچ میں بھی بھارت کے ساتھ نہ کھیلنے کے فیصلے پر قائم رہے۔
ہمارے پلیئرز انڈیا کے ساتھ نا کھیلنے کے فیصلے پر قائم رہے
— Awais Yousaf Zai (@awaisReporter) February 15, 2026
سرمد حمید نے بھی بھارت کے خلاف میچ میں مایوس کن کاررکردگی پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ویسے پاکستان کرکٹ ٹیم کی جو حالت ہے، انہیں صرف بھارت کے میچ کا نہیں بلکہ پورے ورلڈ کپ کا بائیکاٹ کرنا بنتا تھا۔
ویسے پاکستان کرکٹ ٹیم کی جو حالت ہے انہیں صرف انڈیا کے میچ کا نہیں بلکہ پورے ٹورنامنٹ کا بائیکاٹ کرنا بنتا تھا!!! 🤧
— Sarmad Hameed (@SarmadHameed4) February 7, 2026
خیال رہے کہ اس سے قبل پاکستان نے بنگلہ دیش کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے بھارت کے خلاف میچ نہ کھیلنے کا اعلان کیا تھا، تاہم آئی سی سی اور دوست ممالک نے زور دیا کہ یہ میچ ضرور ہونا چاہئے۔ سعادت یونس کا کہنا تھا کہ ہم بنگلہ دیش کو حق مہر دلوانے گئے تھے اور خود بیوہ ہوگئے۔
بنگلا دیش کو حق مہر دلوانے گئے تھے اور خود بیوہ ہو گئے!
— Sadat Younis (@sadat_younis) February 15, 2026
پاک بھارت میچ کے تناظر میں وقار ستی کا کہنا ہے کہ ایسے لگ رہا تھا کہ شاہین آفریدی دوسری طرف سے کھیل رہے ہیں۔ 2 اوورز میں 31 اسکور کھا گئے۔
ایسے لگ رہا تھا کہ شائین آفریدی دوسری طرف سے کھیل رہے ہیں دو اورز میں 31سکور کھا گئے۔ 😳#PAKvIND #INDvsPAK
— Waqar Satti 🇵🇰 (@waqarsatti) February 15, 2026
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








