اسٹاک ایکسچینج میں شدید مندی، 100 انڈیکس 2000سے زائد پوائنٹس تک گرگیا

تازہ ترین

تازہ ترین

اسٹاک مارکیٹ
(فوٹو: آن لائن)

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے پہلے روز منفی رجحان غالب آگیا، شدید مندی نے ڈیرے ڈال دئیے، کے ایس ای 100 انڈیکس میں 2000سے زائد پوائنٹس کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں دورانِ کاروبار منفی رجحان دیکھنے میں آیا۔ ابتدا ہی سے کے ایس ای 100 انڈیکس میں گراوٹ کا سلسلہ جاری رہا اور ایک موقعے پر بینچ مارک کے ایس ای 100 انڈیکس 2 ہزار 242 پوائنٹس تک گر گیا۔

کے ایس ای 100 انڈیکس 2 ہزار 242پوائنٹس کی کمی کے ساتھ ایک لاکھ 77 ہزار 360 پوائنٹس پر ٹریڈنگ کرتے ہوئے دیکھا گیا۔ اب تک کیے گئے کاروبار میں کے ایس ای 100 انڈیکس میں 2 اعشاریہ 25 فیصد تک کمی ریکارڈ کی گئی۔

گزشتہ کاروباری ہفتے کے دوران بھی پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں منفی رجحان دیکھا گیا تھا جب کاروباری اوقات کے دوران کے ایس ای 100 انڈیکس میں 4 ہزار 525 پوائنٹس کی کمی ریکارڈ کی گئی۔ انڈیکس 1 لاکھ 79 ہزار 603پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔

کاروباری ہفتے کے دوران 100 انڈیکس 7 ہزار 413پوائنٹس کے بینڈ میں دیکھا گیا جبکہ حصص بازار میں 7روز کے دوران 4اعشاریہ 31ارب شیئرز کے سودے 212ارب روپے میں طے ہوئے تھے۔ مارکیٹ کیپٹلائزیشن میں 523 ارب روپے کی کمی دیکھی گئی جو 20 ہزار 359ارب روپے رہی۔

Related Posts