قومی کرکٹ ٹیم گزشتہ روز بھارت کے خلاف 61 رنز کے طویل مارجن سے عبرتناک شکست سے دوچار ہوئی جس کے بعد ٹیم مینجمنٹ نے سینئر کھلاڑیوں کو آرام دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ شاہین آفریدی اور بابر اعظم کو آرام دینے کا اعلان سامنے آگیا۔
ایک رپورٹ میں ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیا گیا ہے کہ ٹیم مینجمنٹ نمیبیا کے خلاف ناک آؤٹ میچ میں بابر اعظم اور شاہین آفریدی کو ریسٹ دینے پر غور کر رہی ہے اور نمیبیا مخالف میچ میں ٹیم میں 2 سے 3 تبدیلیاں زیر غور ہیں۔
رپورٹ کے مطابق ٹیم مینجمنٹ سینئر کھلاڑیوں کی جگہ بینچ اسٹرنتھ کو موقع دینے پر غور کر رہی ہے۔ پاکستان کا آخری گروپ میچ 18فروری کو نمیبیا کے خلاف ہوگا۔ میچ میں نمیبیا نے اپ سیٹ کر دیا تو پاکستان کے ورلڈ کپ سے باہر ہونے کا خدشہ ہے۔
سپر ایٹ مرحلے تک رسائی کیلئے پاکستان کا نمیبیا کے خلاف میچ جیتنا انتہائی ضروری ہے تاہم اگر میچ بارش کی نذر ہوجائے تو اس کے باوجود بھی پاکستان سپر ایٹ مرحلے کیلئے کوالیفائی کرسکے گا۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








