عماد وسیم میرے بچے کا قاتل، سابق اہلیہ نے سنگین اور چونکا دینے والے الزامات لگادئیے

تازہ ترین

تازہ ترین

عماد وسیم
(فوٹو: آن لائن)

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق آل راؤنڈر اور اسٹار کرکٹر عماد وسیم کی اہلیہ نے ان پر سنگین الزامات لگاتے ہوئے کہا ہے کہ عماد وسیم میرے بچے کا قاتل ہے اور میرے پاس اس کے ویڈیو ثبوت موجود ہیں۔

تفصیلات کے مطابق حال ہی میں آل راؤنڈر عماد وسیم نے سوشل میڈیا انفلوئنسر نائلہ راجہ سے دوسری شادی کی، جس کے بعد سابق اہلیہ ثانیہ اشفاق نے سنگین اور چونکا دینے والے الزامات لگادئیے۔ اپنی انسٹاگرام پوسٹ میں ثانیہ اشفاق نے دعویٰ کیا کہ دسمبر 2023 میں لاہور میں ان کا اسقاطِ حمل کروایا گیا تھا۔

سابق اہلیہ ثانیہ اشفاق کا کہنا ہے کہ عماد وسیم کی جانب سے اسقاطِ حمل کروایا گیا اور میرے پاس اس کا ویڈیو ثبوت ہے۔ اسلام آباد یونائیٹڈ ایک قاتل اور دھوکے باز کو موقع دے رہا ہے۔ انہوں نے شائقین کرکٹ کو مشورہ دیا کہ پی ایس ایل میں اسلام آباد یونائیٹڈ کا بائیکاٹ کریں۔ کوئی قاتل اور دھوکے باز فرار نہ ہونے پائے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by @sannia_ashfaq2

تاحال عماد وسیم یا اسلام آباد یونائیٹڈ نے ثانیہ اشفاق کے الزامات پر کوئی ردِ عمل نہیں دیا، تاہم اپنے حالیہ سوشل میڈیا پیغام میں عماد وسیم کا کہنا تھا کہ میں نے اپنی زندگی کا مشکل ترین دور دیکھا ہے جب میری شادی کامیاب نہیں ہوسکی۔ اس دور کے دوران مجھے زندگی کی سب سے بڑی نعمتیں یعنی میرے بچے ملے۔

عماد وسیم نے کہا کہ میں اپنے بچوں سے اتنی محبت کرتا ہوں جو لفظوں میں بیان نہیں کی جاسکتی، نہ ہی کبھی کم ہوسکتی ہے۔ میں نے ضرورت سے زیادہ عرصے تک امید کا دامن تھامے رکھا اور ان چیزوں کو بچانے کی کوشش کی جو اہم ترین تھیں، اس دوران ایسے بھی فیصلے کیے جن پر مجھے افسوس رہے گا۔

Related Posts