ایران پر حملے کا خدشہ : جنیوا مذاکرات انتہائی اہم ہوں گے۔ٹرمپ

تازہ ترین

تازہ ترین

ٹرمپ
(فوٹو: آن لائن)

پاکستان کے ہمسایہ ملک ایران پر امریکی حملے کا خدشہ ختم نہ ہوسکا، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ ایران کے ساتھ جنیوا مذاکرات انتہائی اہم ہوں گے۔

تفصیلات کے مطابق ایران سے کشیدگی پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ میں ایران کے جوہری پروگرام سے متعلق امریکا ایران مذاکرات میں بالواسطہ طور پر شامل رہوں گا اور اپنا کردار ادا کروں گا۔

گفتگو کے دوران امریکی صدر نے کہا کہ ایران نے ماضی میں مذاکرات کے دوران سخت مؤقف اپنایا، تاہم گزشتہ سال امریکا کے ایرانی جوہری تنصیبات پر حملے کے بعد ایران کو اپنے مؤقف کے نتائج کا اندازہ ہوا اور اس بار ایران مذاکرات کیلئے سنجیدہ ہے۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ امریکا کے ساتھ مذاکرات کے معاملے میں ایران ممکنہ طور کسی معاہدے تک پہنچنے میں دلچسپی رکھتا ہے۔ ہم سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کے مابین جھگڑے میں ملوث نہیں، لیکن اسے حل کرسکتے ہیں۔

خیال رہے کہ ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی پیر کے روز ہی جنیوا پہنچے تھے جہاں امریکا اور ایران کے مابنی جوہری پروگرام سے متعلق مذاکرات ہوں گے جبکہ پاکستان سمیت خطے کے تمام ممالک ان مذاکرات کو امید کی نظر سے دیکھ رہے ہیں۔ مذاکرات میں ڈیڈ لاک خطے کو غیر یقینی صورتحال کی جانب دھکیل سکتا ہے۔

Related Posts