کراچی کے مختلف علاقوں میں آج دوپہر کو ہونے والی بارش کے نتیجے میں موسم خوشگوار ہوگیا، بعض علاقوں میں ژالہ باری بھی ہوئی۔
تفصیلات کے مطابق کراچی کے مختلف علاقوں میں ہلکی پھلکی اور تیز بارش ہوئی۔ لیاقت آباد اور ناظم آباد میں ژالہ باری بھی ہوئی۔ نارتھ کراچی، منگھوپیر، نارتھ ناظم آباد اور سائٹ ایریا میں بھی بارش ہوئی۔
شہرِ قائد کے جن علاقوں میں بارش ہوئی، ان میں بلدیہ ٹاؤن، اورنگی، گلبرگ ٹاؤن اور صدر میں بھی بارش ہوئی۔ اس کے علاوہ گلشن اقبال، حسن اسکوائر اور گلستانِ جوہر میں بھی بارش ہوئی۔ بارش کے نتیجے میں مختلف علاقوں کا موسم خوشگوار ہوگیا۔
ملیر، ڈیفنس اور اطراف کے علاقوں میں بھی بارش ہوئی۔ گلستانِ جوہر، لیاقت آباد اور ناظم آباد سمیت مختلف علاقوں سے ژالہ باری کی اطلاعات بھی سامنے آئی ہیں۔عوام نے مختلف علاقوں میں بارش کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر شیئر کردیں۔بلدیہ ٹاؤن میں بھی ژالہ باری ہوئی۔
اس وقت کراچی کے جن علاقوں میں بارش ہورہی ہے، ان میں گڈاپ ٹاؤن اور یونیورسٹی روڈ بھی شامل ہیں۔ خیال رہے کہ محکمہ موسمیات نے آج شہر کے مختلف علاقوں میں گرج چمک اور تیز ہواؤں کے ساتھ بارش کی پیشگوئی کی تھی۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








