پاکستان کی مقامی مارکیٹس میں سونے اور چاندی کی قدر میں نمایاں کمی ریکاڑد کی گئی ہے جہاں 24 قیراط فی تولہ سونے کی قیمت میں 9 ہزار روپے کمی کا رجحان دیکھا جا رہا ہے۔
ال پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے جاری کردہ تازہ نرخ کے مطابق 24 قیراط کا حامل فی تولہ سونا 9 ہزار روپے کمی سے 5 لاکھ 14 ہزا ر762 روپے کا ہوگیا ہے جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت میں 7 ہزار 716 روپے کمی ہوئی جس کے بعد فی 10 گرام سونا 4 لاکھ 41 ہزار 325 روپے کی سطح پر آگیا ہے۔
صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق 22 قیراط کے 10 گرام سونے کی قیمت بھی 7,073 روپے کم ہو کر 404,562 روپے ہو گئی ہے۔
مقامی مارکیٹ میں چاندی کی قیمتوں میں بھی کمی کا رجحان رہا جہاں 24 قیراط کی حامل فی تولہ چاندی 150 روپے کمی 8,014 روپے پر آگئی ہے جبکہ 10 گرام چاندی کی قیمت 1298 روپے کمی سے 6,870 روپے ہو گئی۔
دوسری جانب بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں بھی کمی دیکھی گئی جہاں فی اونس قیمت 90 ڈالر کم ہو کر 4,920 ڈالر پر آ گئی ہے جبکہ چاندی کی قیمت 1.5 ڈالر کم ہو کر 75.30 ڈالر فی اونس ہو گئی ہے۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








