فتنہ الخوارج کی دہشتگردی کی کوشش ناکام! جوانوں کی شجاعت سے 12 دہشتگرد ہلاک؛ 11 اہلکار وطن پر قربان

تازہ ترین

تازہ ترین

Security forces kill 22 terrorists in month-long Tirah operations
(فوٹو؛ فائل)

خیبرپختونخوا کے باجوڑ علاقے میں فتنہ الخوراج کے دہشتگردوں نے بارودی مواد سے بھری گاڑی سیکیورٹی چیک پوسٹ سے ٹکرا دی جس کے نتیجے میں 11 سیکیورٹی اہلکار شہید ہو گئے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق دہشتگرد چیک پوسٹ میں داخل ہونے کی کوشش کر رہے تھے تاہم پاک فوج کے جوانوں نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے انہیں ناکام بنا دیا۔

آئی ایس پی آر نے بتایا کہ 16 فروری کو ہونے والے اس حملے میں افواج پاکستان نے بھرپور جوابی کارروائی کی جس کے دوران 12 دہشتگرد ہلاک ہوئے۔ چیک پوسٹ پر دہشتگردوں کی ناکام کوشش بھارتی پراکسی گروپ فتنہ الخوراج کی کارروائی تھی۔

اس دھماکے سے قریبی مکانات کو بھی نقصان پہنچا اور ایک بچی سمیت سات خواتین زخمی ہوئیں جنہیں فوری طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔ آئی ایس پی آر نے مزید کہا کہ سیکیورٹی فورسز کی فوری اور مؤثر کارروائی سے دہشتگردوں کے منصوبے کو ناکام بنایا گیا اور علاقے میں امن و امان کی صورتحال برقرار ہے۔

Related Posts