پی ٹی آئی نے عمران خان کے علاج سے متعلق میڈیکل رپورٹ مسترد کردی

تازہ ترین

تازہ ترین

عمران خان
(فوٹو: آن لائن)

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کے علاج سے متعلق میڈیکل رپورٹ مسترد کردی ہے، جس کی وجہ ڈاکٹر عاصم یوسف کی عمران خان سے ملاقات نہ ہونا بتائی گئی ہے۔ 

تفصیلات کے مطابق ترجمان تحریک انصاف شیخ وقاص اکرم نے ایک بیان میں کہا کہ ڈاکٹرعاصم یوسف کے مطابق ان کی  بانی سے ملاقات ہوئی نہ ہی بات، ڈاکٹرعاصم یوسف کے بقول انھوں نے بانی کا معائنہ کیا نہ دیکھ بھال کر سکے، وہ رپورٹ کی تصدیق یا تردید نہیں کرسکتے، اسی وجہ سے پی ٹی آئی نے میڈیکل رپورٹ کو رد کیا ہے۔

بیان میں شیخ وقاص اکرم نے کہا کہ مرضی کے ڈاکٹرز سے معائنہ کروا کر اس قسم کی رپورٹ جاری کی گئی، بانی پی ٹی آئی سے ان کے اہلخانہ اور ذاتی معالج کی ملاقات فوری کرائی جائے، انہوں نے عمران خان کا فوری علاج اور معائنہ الشفاء انٹرنیشنل میں کروانے کا مطالبہ بھی کیا۔

سیکریٹری جنرل تحریکِ انصاف سلمان اکرم راجا نے بھی اس مؤقف کی تائید کرتے ہوئے کہا کہ بانی کی آنکھ کے علاج اور رپورٹ کی تیاری میں شفافیت نہیں۔ اگر عمران خان سے ان کے خاندان کی نہیں تو صرف ذاتی معالج ڈاکٹر سلمان یوسف کی ہی ملاقات کروادی جائے، تو احتجاج روک دیں گے۔

Related Posts