محبت کا جال بچھا کر ہوٹل لے گیا! 14 سالہ لڑکی سے زیادتی اور نازیبا ویڈیو بنائی! ملزم حسنین پولیس کی گرفت میں

تازہ ترین

تازہ ترین

(فوٹو؛ آن لائن)

لاہور پولیس نے 14 سالہ معصوم گھریلو ملازمہ کے ساتھ نجی ہوٹل میں جنسی زیادتی کرنے اور نازیبا ویڈیوز بنا کر وائرل کرنے والے ملزم حسنین کو گرفتار کر لیا۔

گلبرگ پولیس نے تیز ترین کارروائی کرتے ہوئے اس وحشیانہ جرم کے مرتکب کو انصاف کی کٹہرے میں لا کھڑا کیا ہے۔متاثرہ 14 سالہ نابالغ لڑکی نجی سوسائٹی میں ایک گھر میں گھریلو کام کرتی تھی جہاں اس کی ایک سہیلی کے ذریعے ملزم حسنین سے دوستی ہوئی۔

ملزم حسنین نے معصوم لڑکی کو محبت کا جھانسہ دے کر اسے کھانے کے بہانے بلایا اور پھر ورغلا کر نجی ہوٹل لے گیا۔

ہوٹل میں جنسی درندے نے معصوم بچی کے ساتھ جنسی زیادتی کی، نازیبا ویڈیوز بنائیں اور انہیں وائرل کرنے کی دھمکی دے کر بلیک میل کرنے کی کوشش کی۔ اس سے لڑکی کی زندگی مکمل طور پر تباہ ہونے کے قریب پہنچ گئی تھی۔

پولیس نے جدید ٹیکنالوجی اور انٹیلی جنس کی مدد سے ملزم کو ایف سی کچی آبادی سے ٹریس کر کے فوری گرفتار کر لیا۔ ایس پی ماڈل ٹاؤن شہر بانو نقوی نے بتایا کہ ملزم حسنین کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے اور تفتیش جاری ہے۔

انہوں نے گلبرگ پولیس کی بروقت اور موثر کارروائی کی تعریف کی اور واضح کیا کہ خواتین اور بچوں کی حفاظت ہماری اولین ترجیح ہے۔ ایسے بے رحم اور بے دردیہ مجرموں کو قانون کی کوئی رعایت نہیں ملے گی۔

Related Posts