بھارت: مشتعل ہجوم بے قابو، ماں کو ڈائن قرار دیکر1 سالہ بچے سمیت زندہ جلا دیا

تازہ ترین

تازہ ترین

مشتعل ہجوم
(فوٹو: آن لائن)

بھارتی ریاست جھارکھنڈ میں مشتعل ہجوم نے ماں کو مبینہ طور پر ڈائن قرار دے کر 1 سالہ بچے سمیت زندہ جلا دیا، مقتولہ پر جادو کرنے کا الزام لگایا گیا تھا۔

تفصیلات کے مطابق جھارکھنڈ کے علاقے سنگھ بھوم میں 32سالہ خاتون اور بچے کو آگ لگا دی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ کمار ڈنگی پولیس اسٹیشن کی حدود میں ایک گاؤں میں رات گئے کچھ لوگ متاثرہ خاتون کے گھر کے باہر جمع ہو کر شور مچانے لگے۔

جب خاتون شور سن کر باہر نکلی تو لوگوں نے حملہ کردیا اور خاتون اور 1 سالہ بچے پر مٹی کا تیل چھڑک کر آگ لگا دی۔ مشتعل ہجوم کے حملے کے نتیجے میں خاتون کا شوہر زخمی ہوا، تاہم کسی طرح بچ نکلا اور اگلے روز واقعے کی رپورٹ درج کرائی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ آگ لگنے کی وجہ سے خاتون اور بچہ موقعے پر ہی ہلاک ہوگئے۔ خاتون پر جادو کرنے کا الزام عائد کیا گیا تھا، جس کی تحقیقات جاری ہیں۔ شوہر کی شکایت پر گرفتاریوں کے بعد 4ملزمان سے تفتیش کی جارہی ہے۔

Related Posts