بھکر میں نابالغ بچے سے زیادتی کی کوشش ناکام مگر! پولیس نے مبینہ طور پر ملزم کو فرار کروا دیا

تازہ ترین

تازہ ترین

(فوٹو؛ آن لائن)

پنجاب کے شہر بھکر کے علاقے منڈی ٹاؤن میں اہل محلہ نے 15 سالہ طالب علم معیز رضوان سے جنسی زیادتی کی کوشش ناکام بناتے ہوئے ملزم کو پکڑ کے پولیس کے حوالے کردیا تاہم مبینہ طور پر پولیس اہلکاروں نے ملزم کو فرار ہونے میں مدد فراہم کی جس پر اہل علاقہ شدید مشتعل ہیں اور وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز سے افسوسناک واقعے کا نوٹس لینے کا مطالبہ کررہے ہیں۔

وفاق اور پنجاب میں حکمران جماعت مسلم لیگ نون کے حامی اکاؤنٹ سے افسوسناک واقعے کی مکمل تفصیل پوسٹ کی گئی ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ 9ویں کلاس کا طالب علم اپنے 2 سالہ چھوٹے کزن کے ہمراہ بازار سے سامان خریدنے گیا کہ اس دوران ایک شخص نے اسے اپنی جانب بلایا جسے معیز رضوان نے پہچان لیا۔

ملزم بھکاری ہے اکثر و بیشتر معیز رضوان سمیت محلے کے دوسرے گھروں سے مدد مانگے آیا کرتا تھا جس پر لڑکے نے سوچا شاید اسے مدد کی ضرورت ہو مگر بھکاری شخص اور اس کے ساتھی نے لڑکے کو زبردستی سنسان جگہ پر لیجانے کی کوشش کی جس پر لڑکے نے شور مچایا تو اہل محلہ جمع ہوگئے اور ملزم کو گرفت میں لے لیا اور پھر معیز رضوان کے والد جو کہ سخت بیمار ہیں جائے وقع پر پہنچیں اور پولیس کا کال کرکے تمام صورتحال سے آگاہ کیا جس پر پولیس نے ملزم کو فرار ہونے کا موقع فراہم کیا۔

سوشل میڈیا پوسٹ میں الزام عائد کیا گیا ہے کہ پولیس نے نہ موقع پر موجود گواہان کی تفصیلات لیں اور نہ ہی ملزم کے پاس سے برآمد شدہ کلوروفارم زدہ رومال کو فرانزک کے لیے محفوظ کیا بعد ازاں معلوم ہوا کہ ملزم بدفعلی کا عادی مجرم ہے اور اس پر پہلے بھی ایف آئی آرز درج ہیں۔

نون لیگی کارکن کی پوسٹ کے مطابق اے ایس آئی احمد نواز اس وقت نشے کی حالت میں تھا اور مبینہ طور پر شراب نوشی کا عادی ہے۔ بتایا گیا کہ وہ مجرموں کی سرپرستی کرتا اور ان سے مالی فائدہ حاصل کرتا ہے جبکہ دیگر پولیس اہلکاران بھی اس کے ریکٹ میں شامل ہیں۔

لڑکے کے والد محمّد رضوان نے وزیر اعلیٰ پنجاب سے اپیل کی ہے کہ اس واقعے کی مکمل انکوائری کی جائے، ملزم کو گرفتار کیا جائے اس کے خلاف مقدمہ درج کیا جائے اور کرپٹ پولیس افسران کے خلاف بھی کارروائی کی جائے۔

Related Posts