وفاقی حکومت نے بجلی اور گیس کے ٹیرف نظام میں بڑی تبدیلی کی تیاری کرلی ہے۔ صارفین کے استعمال کی بجائے آمدن کا جائزہ لیا جائے گا۔
تفصیلات کے مطابق حکومت نے بجلی اور گیس دونوں کے ٹیرف نظام میں بنیادی تبدیلی کا پلان تیار کرنا شروع کردیا ہے، جس کے تحت عوام کی آمدن کی بنیاد پر سلیب سسٹم متعارف کرائے جانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
حکومت کے تجویز کردہ نئے ماڈل کے تحت گیس اور بجلی صارفین کو گھریلو آمدنی کے مطابق سبسڈیز دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ ایک رپورٹ کے مطابق ان اصلاحات کو عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے ساتھ وعدوں کی روشنی میں حتمی شکل دی جائے گی۔
بجلی کے بنیادی ٹیرف میں کمی اور فکسڈ چارجز میں ردوبدل کے فیصلے کے بعد ٹیرف نظام میں کی جانے والی یہ تبدیلی صارفین کیلئے جہاں ریلیف کا پیغام ہے، وہیں آمدن چھپانے والے ٹیکس چور افراد کیلئے خطرے کی گھنٹی بھی قرار دی جارہی ہے۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








