معروف ڈراما سیریز گریز اناٹومی اور یوفوریا کے اداکار ایرک ڈین 53 برس کی عمر میں ایک لاعلاج اور نایاب بیماری اے ایل ایس کے خلاف طویل جدوجہد کے بعد انتقال کر گئے
تفصیلات کے مطابق نامور اداکار ایرک ڈین، جنہوں نے مقبول طبی ڈراما سیریز گریز اناٹومی میں ڈاکٹر مارک سلوآن المعروف میک ڈریمی کا کردار ادا کر کے عالمی شہرت حاصل کی، اے ایل ایس نامی مرض کے خلاف طویل جنگ کے بعد جمعرات کے روز انتقال کر گئے۔ ان کے اہل خانہ نے انتقال کی تصدیق کردی۔ ۔
میڈیا کو جاری بیان میں اہل خانہ کا کہنا تھا کہ انتہائی رنج و غم کے ساتھ ہم یہ اطلاع دے رہے ہیں کہ ایرک ڈین جمعرات کی دوپہر اے ایل ایس کے ساتھ بہادری سے مقابلہ کرنے کے بعد دنیا سے رخصت ہو گئے۔ انہوں نے اپنی زندگی کے آخری ایام قریبی دوستوں، اپنی وفادار اہلیہ اور اپنی دو خوبصورت بیٹیوں بلی اور جارجیا کے درمیان گزارے۔
سان فرانسسکو سے تعلق رکھنے والے اداکار 1972 میں پیدا ہوئے اور سات برس کی عمر میں ان کے والد انتقال کر گئے تھے۔ اپریل 2025 میں ڈین نے اعلان کیا تھا کہ انہیں اے ایل ایس کی تشخیص ہوئی ہے۔ معلومات کے لیے واضح رہے کہ اے ایل ایس، جسے پہلے لو گیریگ کی بیماری کہا جاتا تھا، ایک اعصابی عارضہ ہے۔
اے ایل ایس ایک ایسا مرض ہے جو حرکت دینے والے عصبی خلیات کو متاثر کرتا ہے، اس کے بعد کے مہینوں میں ان کے خاندان نے بتایا کہ اداکار اس بیماری سے متعلق آگاہی اور تحقیق کے لیے سرگرم آواز بن گئے تھے اور چاہتے تھے کہ اس مرض سے لڑنے والوں کی زندگیوں میں مثبت تبدیلی آئے۔
ڈین نے 2004 میں اداکارہ ربیکا گیہیارٹ سے شادی کی، جن سے ان کی دو بیٹیاں بلی اور جارجیا پیدا ہوئیں، جو بالترتیب 2010 اور 2011 میں پیدا ہوئیں۔
اگرچہ اطلاعات کے مطابق گیہیارٹ نے 2018 میں طلاق کی درخواست دائر کی تھی، تاہم مارچ 2025 میں انہوں نے اسے واپس لینے کی درخواست دی۔ اپنے تعلق کو “ایک نہایت پیچیدہ رشتہ جو لوگوں کے لیے الجھن کا باعث ہے” قرار دیتے ہوئے گیہیارٹ نے نیو یارک میگزین میں لکھا تھا، “ہماری محبت شاید رومانوی نہ ہو، لیکن یہ خاندانی محبت ہے۔”
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








