اسلام آباد سمیت مختلف شہروں میں زلزلے کے جھٹکے

تازہ ترین

تازہ ترین

زلزلے کے جھٹکے
(فوٹو: آن لائن)

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد اور راولپنڈی سمیت ملک کے مختلف شہرون میں آج زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔ 

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق راولپنڈی اسلام آباد سمیت ملک کے مختلف شہروں میں زلزلہ صبح 9 بج کر 28 منٹ پر آیا۔ ریکٹر سکیل پر زلزلے کی شدت 4.5 ریکارڈ کی گئی۔

اسلام آباد کے ساتھ ساتھ  ہری پور، اٹک، خانپور اور صوابی میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔زلزلے کے باعث متأثرہ علاقوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔

زلزلے سے متأثرہ علاقوں میں عوام گھروں اور دفاتر سے کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے باہر نکل آئے۔ حکام کے مطابق تاحال زلزلے کے باعث کوئی جانی یا مالی نقصان نہیں ہوا۔

یاد رہے کہ اس سے قبل جمعہ کی شام کو بھی راولپنڈی اسلام آباد، پشاور اور خیبر پختونخوا کے دیگر علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔

گزشتہ روز مالاکنڈ، لوئر دیر، ہنگو، کوہاٹ، باجوڑ، سوات، بنوں، شانگلہ اور شمالی وزیرستان کے رہائشیوں نے زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے۔جھٹکے صوابی، اپر دیر اور گرد و نواح کے علاقوں میں بھی محسوس کیے گئے۔

Related Posts