لبنان پر اسرائیل کا فضائی حملہ، 12 افراد جاں بحق، حزب اللہ کمانڈر بھی شامل

تازہ ترین

تازہ ترین

لبنان
(فوتو: آن لائن)

اسرائیل کے فضائی حملوں میں لبنان کے مشرقی و جنوبی علاقوں میں حزب اللہ کمانڈر سمیت جاں بحق افراد کی تعداد 12 ہوگئی ہے۔ اسرائیل کے مطابق حملوں کا مقصد حزب اللہ اور حماس کو نشانہ بنانا تھا۔

لبنانی وزارتِ صحت کے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق لبنان کی وادئ بقاع میں مختلف مقامات پر اسرائیل کے حملوں میں 10افراد جاں بحق جبکہ 3 بچوں سمیت 24زخمی ہوئے۔ سرکاری خبر رساں ادارے نے بمباری کے نتیجے میں 6افراد کے جان بحق ہونے کی تصدیق کی تھی۔

خبر رساں ادارے کا یہ بھی کہنا تھا کہ بمباری سے 25افراد زخمی ہوئے۔ حزب اللہ نے بھی اپنے ایک بیان میں مشرقی بقاع میں اسرائیلی حملوں میں تنظیم  کے ایک کمانڈر کی ہلاکت کی تصدیق کردی۔اسرائیلی فوج کے مطابق انہوں نے حزب اللہ کے کمانڈ سینٹرز کو نشانہ بنایا تھا۔

تشویشناک طور پر اسرائیل کی جانب سے نومبر 2024 کی نام نہاد جنگ بندی کے باوجود لبنان میں باقاعدگی سے کارروائیاں جاری ہیں اور حزب اللہ کے ساتھ ایک سال سے زائد عرصے سے جاری جھڑپیں روکنے کیلئے جنگ بندی کا بہانہ کیا گیا۔ حالیہ حملوں سے چند ہی گھنٹوں قبل لبنان کے سب سے بڑے فلسطینی پناہ گزین کیمپ پر اسرائیلی حملے میں 2افراد جاں بحق ہوگئے تھے۔

Related Posts