عشق و محبت صرف 8 ماہ میں نفرت میں تبدیل! معمولی تنازعے پر بیوی نے شوہر کی جان لے لی

تازہ ترین

تازہ ترین

(فوٹو؛ آن لائن)

بھارتی ریاست آندھرا پردیش کے ضلع گنٹور کے علاقے منگل گیری میں ایک چھوٹا سا گھریلو تنازعہ انتہائی افسوسناک انجام کو پہنچا۔ معمولی بات پر میاں بیوی کے درمیان تلخ کلامی ہوئی جو دیکھتے ہی دیکھتے شدید جھگڑے میں بدل گئی اور نتیجتاً بیوی نے غصے کی حالت میں شوہر کو چاقو کے وار کرکے ہلاک کر دیا۔

پولیس حکام کے مطابق مقتول کی شناخت 27 سالہ شیخ احمد کے طور پر ہوئی ہے جو پیشے سے اے سی مکینک تھا۔ مقتول نے آٹھ ماہ قبل 25 سالہ کرانتی سے محبت کی شادی سے کی تھی اور دونوں ایک ہاؤسنگ کالونی میں رہائش پذیر تھے۔

پولیس کے مطابق افسوسناک واقعہ جمعرات کی شام پیش آیا جب احمد نے بیوی سے ٹی وی کی آواز کم کرنے کو کہا جس پر دونوں کے درمیان بحث شروع ہوئی جو جلد ہی شدید تلخی میں تبدیل ہو گئی۔ غصے میں آ کر کرانتی نے سبزی کاٹنے والے چاقو سے شوہر پر حملہ کر دیا جس سے وہ شدید زخمی ہو گیا۔

شور شرابے کی آواز سن کر پڑوسی جب احمد کے گھر پینچیں تو افسوسناک منظر دیکھا جس پر انہوں نے فوری طور پر احمد کو پہلے مقامی اسپتال اور پھر وجئے واڑہ کے گورنمنٹ جنرل اسپتال منتقل کیا جہاں ڈاکٹروں نے بچانے کی پوری کوشش کی مگر وہ زخموں کی تاب نہ لا سکا اور دوران علاج دم توڑ گیا۔

پولیس نے فوری طور پر مقدمہ درج کرکے ملزمہ کو حراست میں لے لیا ہے۔ تحقیقات جاری ہیں جس میں پڑوسیوں کے بیانات، جائے وقوعہ سے ملنے والے شواہد اور دیگر تفصیلات شامل کی جا رہی ہیں۔

Related Posts