لاکھوں روپے کا سونا غلطی سے کباڑی کو بیچ دیا! مگر چار ماہ بعد حیرت انگیز واپسی

تازہ ترین

تازہ ترین

(فوٹو؛ اسکرین گریب)

بھارتی شہر فرید آباد میں ایک دلچسپ اور قابلِ تعریف واقعہ پیش آیا جہاں دیوالی کی صفائی کے دوران ایک خاندان نے غلطی سے تقریباً 15 لاکھ روپے مالیت کے سونے کے زیورات کچرے کے ساتھ بیچ دیے مگر چار ماہ بعد کچرا خریدنے والے تاجر نے ایمانداری کا مظاہرہ کر کے وہ زیورات واپس کر دئیے۔

اشوک شرما اور ان کے خاندان نے کنبھ میلے کے لیے جانے سے پہلے چوری کے خوف سے تقریباً 100 گرام (تقریباً 10 تولہ) سونے کے زیورات ایک ڈبے میں رکھ کر ایک تھیلے میں چھپا دیے تھے۔ واپسی کے بعد دیوالی کی تیاری میں گھر کی بڑی صفائی ہوئی تو وہ تھیلا غلطی سے کچرے اور پرانے سامان کے ساتھ سمجھ کر مقامی کچرا خریدنے والے حاجی اختر خان کو بیچ دیا گیا۔

خاندان کو جب زیورات کی کمی کا احساس ہوا تو وہ سخت پریشان ہوئے اور اختر خان سے رابطہ کیا مگر اس وقت کچھ پتہ نہ چلا۔ تقریباً چار سے چھ ماہ بعد جب اختر خان اپنے گودام میں جمع شدہ کچرے کو چھانٹ رہے تھے تو انہیں ایک کاغذ میں لپٹا ہوا پیکٹ ملا جس میں وہی قیمتی سونے کے زیورات تھے۔

اختر خان نے بغیر کسی ہچکچاہٹ کے فوری طور پر پولیس سے رابطہ کیا اور زیورات ان کے حوالے کر دئیے۔ پولیس نے اشوک شرما کو بلا کر زیورات واپس کر دئیے جہاں ان ک

ی فہرست اور ملنے والے سامان میں مکمل مطابقت تھی۔ خاندان کی خوشی کی انتہا نہ رہی اور اشوک شرما نے اختر خان کی دیانت داری کی تعریف کی اور کہا کہ یہ ایمانداری کی زندہ مثال ہے، اللہ انہیں لمبی عمر دے۔

 

یہ واقعہ سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہاہے اور لوگ اسے ایمانداری اور انسانیت کی ایک خوبصورت مثال قرار دے رہے ہیں جو مذہبی اور سماجی حدود سے بالاتر ہے۔ پولیس کے ایڈیشنل کمشنر جتیش ملہوترا نے بھی اختر خان کی تعریف کی۔

Related Posts