پشین: سکیورٹی فورسز کے آپریشن میں خودکش حملہ آور سمیت 5دہشت گرد ہلاک

تازہ ترین

تازہ ترین

پشین
(فوٹو: آن لائن)

سکیورٹی فورسز نے پشین میں آپریشن کرتے ہوئے خودکش حملہ آور سمیت 5 خارجی دہشت گردوں کو ہلاک کردیا ہے۔ فورسز کا کہنا ہے کہ کسی بھی بھارتی اسپانسرڈ دہشت گرد کو چھوڑا نہیں جائے گا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقاتِ عامہ (ائی ایس پی آر) کا کہنا ہے کہ سکیورٹی فورسز نے پشین میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا جس میں خود کش حملہ آور سمیت خوارج کے 5دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔ ہلاک دہشت گردوں کے قبضے سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا۔

شعبہ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) کے بیان کے مطابق ہلاک کیے گئے خوارج متعدد دہشت گرد کارروائیوں میں ملوث تھے۔ علاقے میں ممکنہ دہشت گردوں کی موجودگی کے خدشے کے پیش نظر کلیرنس اور سینی ٹائزیشن آپریشن جاری ہے۔

یاد رہے کہ اس سے قبل خیبر پختونخوا کے ضلع لکی مروت میں سکیورٹی فورسز نے انٹیلی جنس اطلاعات پر کارروائی کرتے ہوئے چار دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا۔

آئی ایس پی آر کے 4روز قبل جاری کردہ بیان  کے مطابق 18 اور 19 فروری کی درمیانی شب یہ انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا گیا جس کے دوران فورسز نے دہشت گردوں کے ٹھکانے کو مؤثر انداز میں نشانہ بنایا۔ کارروائی کے دوران شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس کے نتیجے میں چار دہشت گرد مارے گئے۔

Related Posts