محکمہ موسمیات نے رمضان کے دوران بارش کی پیشگوئی کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملک کے مختلف علاقوں میں فروری کے آخر اور مارچ کے آغاز میں بارشوں کا امکان ہے۔
تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات نے مختلف علاقوں کیلئے موسمی صورتحال کی پیشگوئی کرتے ہوئے کہا کہ فروری کے اختتام اور مارچ کے آغاز میں ملک کے بالائی علاقوں میں بارشیں ہوں گی جس سے وہاں کی زرعی سرگرمیوں میں اضافہ متوقع ہے۔
ملک کے سب سے بڑے شہر کراچی کے مضافات میں سمندری ہواؤں کی بحالی کے بعد ہوا میں نمی کا تناسب بڑھنے کا امکان ہے جس سے مضافاتی علاقوں میں دھند پڑ سکتی ہے، تاہم شہر میں بارش کا فی الحال کوئی امکان نہیں۔
اسی طرح لاہور کی صورتحال بھی مطلع صاف اور موسم خشک رہنے کی پیشگوئی کے ساتھ بارش کے کسی امکان کی نوید نہیں سناتی، تاہم محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ شہر کا درجہ حرارت 13 سے 28ڈگری تک رہے گا جو معتدل اور خوشگوار موسم سمجھا جاتا ہے۔
دوسری جانب لاہور میں آلودگی کی نوعیت شددی ہے جو بدستور ملک کے آلودہ ترین شہروں میں دوسرے نمبر پر ہے۔ شہر میں اس وقت ہوا میں نمی کا تناسب 35 فیصد جبکہ ہواؤں کی رفتار 3 کلومیٹر فی گھنٹہ تک ریکارڈ کی گئی ہے۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








