دوران ڈکیتی خاتون کے قتل کی تفتیش میں اہم اور ہوشربا پیشرفت ہوئی ہے، 32 سال کی نمرہ کا قاتل کوئی اور نہیں، اس کا اپنا خالہ زاد بھائی نکلا۔
لاہور پولیس کے مطابق خاتون نمرہ کے قتل کی واردات چند روز قبل شفیق آباد میں ہوئی تھی۔ ملزم نے گھر سے دس لاکھ روپے بھی چوری کیے۔
تفتیش میں انکشاف ہوا کہ قاتل مقتولہ کا خالہ زاد بھائی ہے جس کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔ پولیس کے مطابق مقتولہ کا شوہر اپنی والدہ کو لیکر ڈاکٹر کے پاس گیا تھا۔
ملزم گھر سے رقم چوری کرنے آیا اور پہچانے جانے پر خاتون کو چھریوں کے وار کرکے قتل کیا۔ ملزم سے دس لاکھ روپے بھی برآمد کیے جا چکے ہیں، آلہ قتل برآمد کرکے مزید تفتیش جاری ہے۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








