راولپنڈی کے النور دواخانہ کے مالک ساٹھ سالہ بزرگ حکیم بابر نے نوجوان لڑکی سے شادی کرلی، جس کی ویڈیو سامنے آتے ہی سوشل میڈیا پر دھوم مچ گئی ہے۔
سوشل میڈیا پر سامنے آنے والی معلومات کے مطابق حکیم بابر کی عمر 60 سال ہے اور وہ راولپنڈی کے مشہور حکیم ہیں۔ ایک ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے حکیم بابر اپنی دلہن کو گلاب کے گجرے پہنا رہے ہیں۔ ان کی دلہن بھی تمام تصاویر میں انتہائی خوش نظر آ رہی ہیں۔
حکیم بابر نے اپنی شادی پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ نیت کی سچائی اور رشتے کی شرعی حیثیت عمر کے فرق سے زیادہ اہم ہیں۔
حکیم بابر کا کہنا ہے کہ کہانی کا آغاز محبت کے اظہار سے ہوا، پھر باعزت طریقے سے رشتہ طے پایا اور انجام نکاح پر ہوا۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








