سپر 8مرحلہ: ویسٹ انڈیز نے زمبابوے کو 107رنز سے شکست دے دی

تازہ ترین

تازہ ترین

ویسٹ انڈیز
(فوٹو: سما)

آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ کے سپر 8 مرحلے کے اہم میچ میں ویسٹ انڈیز نے زمبابوے کو 107 رنز سے شکست دے دی ہے۔ ویسٹ انڈیز نے زمبابوے کو 254رنز کا ہدف دے کر شائقین کرکٹ کو حیران کردیا۔

تفصیلات کے مطابق زمبابوے نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا اور ویسٹ انڈیز کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دے دی جو ایک مہنگا فیصلہ ثابت ہوا۔ ویسٹ انڈین ٹیم نے مقررہ 20اوورز میں 6وکٹس کے نقصان پر 254رنز بنائے۔

ویسٹ انڈیز نے ٹی 20 ورلڈ کپ کی تاریخ کا دوسرا بڑا اسکور بنا کر زمبابوے کیلئے بڑی مشکلات کھڑی کردیں، زمبابوے کو میچ جیتنے کیلئے 255رنز کا ہدف ملا۔ ویسٹ انڈیز کے شمرون پیٹ میئر نے جارحانہ بیٹنگ کرتے ہوئے 34گیندوں پر 84رنز بنائے۔

رومین پاوول نے 35گیندوں پر 59رنز بنا کر نمایاں کھلاڑیوں میں اپنا نام درج کروایا تاہم زمبابوے کی ٹیم اتنے بڑے اسکور کے سامنے زیادہ دیر نہ ٹک سکی اور 18ویں اوور کے اختتام سے قبل ہی 147رنز بنا کر پویلین لوٹ گئی۔ سکندر رضا نے 27 جبکہ ڈیون میئرز نے 28رنز بنائے۔

زمبابوے کے براڈ ایوانز 21گیندوں پر 43رنز بنا کر سب سے نمایاں رہے، تاہم ٹیم کے 4کھلاڑی بشمول ریان بری، تشنگا موسیکوا اور بلیسنگ موزربانی کوئی رن بنائے بغیر پویلین لوٹ گئے۔ ویسٹ انڈیز کے گوڈا کیش نے 4 جبکہ عقیل حسین نے 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

Related Posts