بانی پی ٹی آئی عمران خان کی آنکھ کے پروسیجر کا دوسرا مرحلہ بھی مکمل کرلیا گیا، پمز اسپتال کے آپریشن تھیٹر میں دوسرا انجیکشن بھی لگا دیاگیا،ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ بانی کی آنکھ کی بینائی میں مزید بہتری نوٹ کی گئی ہے۔
بانی پی ٹی آئی کو “ڈے کئیر سرجری ” کے لئے گزشتہ شب سخت سیکیورٹی میں پمز لایا گیا، ایگیزیکٹو ڈائریکٹر پمز کے مطابق پہلے پمز اسپتال میں 74 سالہ بانی پی ٹی آئی کی “ای سی جی” اور دل کی ایکو سمیت ضروری ٹیسٹ کیے گئے۔میڈیکل اور دل کے کنسلٹنٹ ڈاکٹرز نے معائنہ کرکے عمران خان کو طبی لحاظ سے فٹ قرار دیا۔
بعد ازاں پمز اسپتال کے اپریشن تھیٹرمیں پمز کے آنکھوں کے ماہر کنسلٹنٹ ڈاکٹر محمد عارف نے عمران خان کی آنکھ میں ( اینٹی وی ای جی ایف ) انجیکشن لگانےکا پروسیجر مکمل کیا، اس موقع پر الشفا آئی ٹرسٹ اسپتال کےماہرامراض چشم ڈاکٹر ندیم قریشی بھی موجود تھے ،دوسرا انجیکشن بھی پمز کے اسی آپریشن تھیٹر میں لگایا گیا جہاں پہلا انجکشن لگایا گیا تھا۔
اس سے قبل عمران خان کی اسپتال آمد کےموقع پرسیکیورٹی کے سخت انتظات کئے گئے،بانی کو سیکیورٹی حصار میں عقبی راستے سے وی آئی وارڈ لایا اور واپس لیجایا گیا، بانی پی ٹی آئی کے قافلے میں 10 سے زیادہ گاڑیاں تھیں، اور ان کو پروسیجر مکمل ہونے کے بعد آپریشن تھیٹر سے ریکوری روم میں لیجایا گیا جہاں سے تسلی بخش صورتحال کا اطمینان ہونے پر ڈسچارج کردیا گیا۔
عمران خان کو اڈیالہ جیل حکام کے حوالے کردیا گیا۔ پمز اسپتال کے ایگزیکٹو ڈاریکٹر ڈاکٹر عمران اسکندر کا کہنا ہے کہ آنکھ کے پروسیجر سے پہلے اور بعد میں بانی پی ٹی آئی مکمل صحت یاب تھے،بانی پی ٹی آئی کو علاج کی غرض سے ڈیڑھ گھنٹہ پمز اسپتال میں دکھا گیا،پھر بانی پی ٹی آئی کی رات گئے اڈیالہ جیل میں واپسی ہوئی۔
خیال رہے کہ بانی ٹی آئی کی آنکھ کا پہلا پروسیجر 24 اور 25 جنوری کی رات کیا گیا اور ایک ماہ کے بعد دوسرا انجیکشن لگایا گیا ہے،ذرائع کےمطابق بانی ہی ٹی آئی نےخود بھی ڈاکٹروں کی سامنے اس بات کا اظہار کیا کہ ان کی انکھ بہت بہتر ہورہی یے اور انہیں اب بہتر دکھائی دیتا ہے۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








