ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ، آئی سی سی نے سیمی فائنل کا شیڈول بدل دیا

تازہ ترین

تازہ ترین

سیمی فائنل
(فوٹو: بی بی سی)

بین الاقوامی کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ٹی 20 ورلڈ کپ کے سیمی فائنل کا شیڈول بدل دیا ہے اور اگر سری لنکا یا پاکستان سیمی فائنل میں پہنچے تو سیمی فائنل کولمبو میں ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق اگر سری لنکا سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کر گیا تو پہلا سیمی فائنل کولمبو میں کھیلا جائے گا، مد مقابل ٹیم بھارت ہو یا کوئی اور، سیمی فائنل کولمبو میں ہی ہوگا۔

آئی سی سی نے سپر ایٹ مرحلے کے اختتام کے حوالے سے بھیجے گئے اعلامیے میں تمام اسٹیک ہولڈرز کو سیمی فائنلز کے انتظامات کی وضاحت کی، جس کے تحت سیمی فائنل بھارتی شہر کولکتہ میں بھی ہوسکتا ہے۔

کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کا کہنا ہے کہ پہلا سیمی فائنل کولمبو یا کولکتہ میں منعقد کرنے کا فیصلہ مخصوص شرائط کے تحت کیا جائے گا۔ اگر پاکستان سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرگیا تو وہ 4 مارچ کو کولمبو میں سیمی فائنل کھیل سکے گا۔

دوسری جانب آئی سی سی کا ماننا ہے کہ اگر پاکستان سیمی فائنل تک نہ پہنچا لیکن سری لنکا پہنچ گیا تو اس کا سیمی فائنل کولمبو میں ہی ہوگا لیکن اگر پاکستان اور سری لنکا دونوں ہی سیمی فائنل تک نہ پہنچے تو سیمی فائنل کولکتہ اور ممبئی میں کھیلے جائیں گے۔

Related Posts