پاکستان کیلئے سیمی فائنل میں جانے کا راستہ اب کیا ہوگا؟ جانئے

تازہ ترین

تازہ ترین

پاکستانی کھلاڑی میدان میں، فائل فوٹو

انگلینڈ کے ہاتھوں شکست کے بعد یہ ایک اہم سوال کھڑا ہوگیا ہے کہ کیا اب پاکستان ٹی ٹونٹی ورلڈکپ میں اپنا سفر جاری رکھ سکتا ہے؟

اس سوال کا جواب یہ ہے کہ اب پاکستان کیلئے سفر جاری رکھنا انتہائی مشکل ہوگیا ہے، اب ضروری ہے کہ پاکستان اپنے آخری میچ میں سری لنکا کو شکست دے اور پھر درجِ ذیل نتائج پاکستان کے حق میں ہوں۔

انگلینڈ اپنے آخری میچ میں نیوزی لینڈ کو ہرا دے جبکہ سری لنکا بھی  نیوزی لینڈ کو شکست دے۔

اس صورت میں پاکستان 3 پوائنٹس کے ساتھ سیمی فائنل میں چلا جائے گا۔نیوزی لینڈ کے 0 اور سری لنکا کے 2 پوائنٹس ہوں گے۔

تاہم اگر انگلینڈ ، نیوزی لینڈ کو تو ہرا دے، لیکن نیوزی لینڈ، سری لنکا کو شکست دے دے، تو ایسی صورت میں پاکستان اور نیوزی لینڈ دونوں کے 3، 3 پوائنٹس ہوں گے اور پھر فیصلہ رن ریٹ کی بنیاد پر ہوگا۔

Related Posts