ٹی 20 ورلڈکپ کے سپر ایٹ مرحلے کے اہم میچ میں ہیری بروک کی شاندار سنچری کی بدولت انگلینڈ نے پاکستان کو شکست دے دی۔
پالی کیلے میں کھیلے گئے میچ میں انگلینڈ نے پاکستان کی جانب سے دیا گیا 165 رنز کا ہدف باآسانی 8 وکٹوں کے نقصان پر 19.1 اوورز میں حاصل کرلیا۔
کپتان ہیری بروک نے 50 گیندوں پر 100 رنز کی میچ وننگ اننگز کھیلی، ان کی اننگ میں 10 چوکے اور 4 چھکے شامل تھے۔
سیم کرن 16 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، اوپنر فل سالٹ بغیر کوئی رن بنائے پویلین لوٹ گئے، جوز بٹلر 2 رنز بنا کر شاہین آفریدی کا نشانہ بنے، جیکب بیتھل 8 اور ٹام بینٹن 2 رنز بناسکے۔ ول جیکس 28 رنز بنا کر محمد نواز کو وکٹ دے بیٹھے۔
پاکستان کی جانب سے شاہین آفریدی نے چار اوورز میں 30 رنز دے کر 4 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، محمد نواز اور عثمان طارق نے دو، دو وکٹیں حاصل کیں۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








