فنگر پرنٹس، کیو آر کوڈ، آئرس اسکین، جانئے قومی شناختی کارڈ میں کونسے نئے فیچر شامل کردیے گئے ہیں؟

تازہ ترین

تازہ ترین

پاکستان کا قومی شناختی کارڈ
پاکستان کا قومی شناختی کارڈ، فائل فوٹو

قومی شناختی کارڈ میں اہم تبدیلیاں کردی گئیں، حکومت نے قومی شناختی کارڈ کے سیکیورٹی فیچر تبدیل کر دیے۔

حکومت نے قومی شناختی کارڈ کے سیکورٹی فیچر میں تبدیلی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے جس میں شناختی کارڈ کے تصدیقی فیچر بھی تبدیل کرنے کی منظوری دی گئی ہے۔

اس کے علاوہ فنگر پرنٹس اور آئرس اسکین کو قواعد میں باقاعدہ شامل کرلیا گیا ہے۔

قواعد میں کیو آر کوڈ کو باقاعدہ سیکیورٹی اور تصدیقی فیچر کی قانونی حیثیت حاصل ہو گئی ہے۔ کیو آر پر مبنی تصدیق سے آف لائن اور آن لائن فوری ویری فکیشن ممکن ہو گی۔

کیو آر کوڈ یا دیگر تکنیکی فیچر مائیکرو چپ کے متبادل کے طور پر قابل استعمال ہو گا اور کارڈ معطل ہونے پر تمام منسلک تصدیقی و توثیقی خدمات فوری معطل ہوں گی۔

60سال سے زائد کے شہریوں کو عمر بھر کیلئے مؤثر اسمارٹ شناختی کارڈ جاری کرنےکی سہولت ہو گی۔

Related Posts