نجکاری مہم کا دائرہ وسیع، پنجاب کے ہزاروں اسکول جلد پرائیویٹائز کردیے جائیں گے

تازہ ترین

تازہ ترین

پنجاب کا ایک اسکول
پنجاب کا ایک اسکول، فائل فوٹو

پنجاب حکومت نے اسکول نجکاری مہم کے تحت صوبے کے مختلف اضلاع میں مزید 2,735 سرکاری اسکول نجی شعبے کے حوالے کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

محکمہ اسکول ایجوکیشن پنجاب نے ان اداروں کا انتظام سنبھالنے میں دلچسپی رکھنے والے نجی شعبے کے اسٹیک ہولڈرز سے درخواستیں طلب کر لی ہیں۔

درخواست دہندگان کی جانچ پڑتال کا عمل 31 مارچ تک مکمل کر لیا جائے گا، جس کے بعد منتخب فریقین اپریل میں اسکولوں کا چارج سنبھال لیں گے۔

سرکاری تفصیلات کے مطابق رحیم یار خان کے 247، خانیوال کے 157، فیصل آباد کے 112 اور بہاولنگر کے 150 اسکول نجی شعبے کے حوالے کیے جائیں گے۔ لاہور کے 42 سرکاری اسکول آؤٹ سورس کیے جائیں گے، جبکہ چنیوٹ کے 82، لیہ کے 92، قصور کے 94 اور ملتان کے 128 اسکول بھی فہرست میں شامل ہیں۔

محکمہ اسکول ایجوکیشن کا کہنا ہے کہ تیسرے مرحلے میں ایسے اسکول نجی انتظامیہ کو منتقل کیے جائیں گے جہاں طلبہ کی تعداد 100 سے زائد اور کم از کم دو اساتذہ موجود ہوں۔

حکام کے مطابق اس پروگرام کے سابقہ مراحل کے تحت 10 ہزار سے زائد سرکاری اسکول پہلے ہی نجی شعبے کے حوالے کیے جا چکے ہیں۔

Related Posts