پی ایس ایل 11 کا فائنل بیرونِ ملک کرانے کی تجویز زیرِ غور، کس ملک میں متوقع؟

تازہ ترین

تازہ ترین

فائل فوٹو

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن 11 کا فائنل پاکستان سے باہر کسی غیر جانبدار مقام پر کرانے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔

حال ہی میں پی ایس ایل انتظامیہ اور فرنچائز نمائندگان کے درمیان ہونے والے اجلاس میں فائنل کے مقام کا معاملہ اہم موضوعِ بحث رہا۔

پی ایس ایل حکام کے مطابق لیگ کو دنیا بھر میں بے پناہ مقبولیت حاصل ہے اور اوورسیز پاکستانی بڑی تعداد میں پی ایس ایل کو براہِ راست دیکھنے کے خواہش مند ہیں۔ اسی تناظر میں منتظمین فائنل بیرونِ ملک منعقد کرنے کے آپشن پر غور کر رہے ہیں۔

رپورٹس کے مطابق انگلینڈ، دبئی اور امریکا ممکنہ میزبان مقامات کے طور پر زیرِ غور ہیں، تاہم انگلینڈ اور امریکا مضبوط امیدوار کے طور پر سامنے آئے ہیں۔

فرنچائز مالکان اس تجویز پر مشاورت کے بعد فائنل کو پاکستان سے باہر کرانے کے حوالے سے حتمی فیصلہ کریں گے۔

پی ایس ایل کا گیارہواں سیزن 26 مارچ سے شروع ہونے والا ہے، جبکہ فائنل کے مقام سے متعلق مشاورت آئندہ ہفتوں میں مکمل ہونے کی توقع ہے تاکہ بین الاقوامی نشریاتی تقاضوں اور بیرونِ ملک شائقین کی سہولت کو مدِنظر رکھتے ہوئے انتظامات کو حتمی شکل دی جا سکے۔

Related Posts