سونے کی قیمت میں بھاری اضافے کے بعد معمولی کمی، کتنا سستا ہوگیا؟

تازہ ترین

تازہ ترین

سونے کی قیمت
(فوٹو: جی این این)

سونے کی قیمت میں گزشتہ بھاری بھرکم اضافے کے بعد معمولی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ 24 قیراط کے حامل ایک تولہ سونے کی قیمت 5لاکھ 40 ہزار کی سطح پر آگئی۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ 24 قیراط کے 1 تولہ سونے کی قیمت میں 700 روپے کی کمی ہوئی ہے جس کے نتیجے میں سونے کی نئی قیمت 5 لاکھ 40 ہزار 562 روپے فی تولہ ہوگئی۔

پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ 24 قیراط کے حامل 10گرام سونے کی قیمت میں 600روپے کی کمی ہوئی جس سے 10گرام سونا 4 لاکھ 63 ہزار 444 روپے کا ہوگیا۔

جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 22قیراط کے حامل 10گرام سونے کی قیمت میں بھی 550روپے کی کمی ہوئی جس سے 10گرام سونے کی نئی قیمت 4لاکھ 24 ہزار 839 روپے ہوگئی۔

ایسوسی ایشن کے مطابق 24قیراط کی حامل 1تولہ چاندی کی قیمت میں 350 روپے کی کمی ہوئی جس سے چاندی کی نئی قیمت 9 ہزار 204روپے ہوگئی جبکہ 24قیراط 10گرام چاندی کی قیمت301 روپے کی کمی سے 7 ہزار 890روپے ہوگئی۔

بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں 7ڈالرز فی اونس کی کمی ہوئی جس سے سونے کی نئی قیمت 5ہزار 178ڈالرز فی اونس ہوگئی جبکہ چاندی کی قیمت 3اعشاریہ 5 ڈالرز کی کمی سے 87اعشاریہ 20ڈالرز کی سطح پر آگئی۔

Related Posts