سعودی عرب نے بھارت سمیت 40 ممالک سے مرغی کے گوشت اور انڈوں کی درآمدات پر مکمل طور پر پابندی عائد کردی ہے۔ بھارتی میڈیا نے تصدیق کردی۔
بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ سعودی حکومت نے یہ فیصلہ برڈ فلو اور جانوروں کی دیگر بیماریوں کے بڑھتے ہوئے خدشات کے پیش نظر کیا۔ سعودی فوڈ اینڈ ڈرگ اتھارٹی نے پابندی کا اعلان درآمدی رہنما خطوط میں کرتے ہوئے واضح کیا کہ یہ اقدام تحفظِ خوراک اور عوامی صحت کے تحفظ کیلئے اٹھایا گیا۔
بھارت کے علاوہ جن دیگر ممالک سے انڈوں اور مرغی کے گوشت پر پابندی عائد کی گئی ہے، ان میں بنگلہ دیش، چین، انڈونیشیا، ایران، برطانیہ، آسٹریلیا، فرانس، کینیڈا اور فلپائن جیسے ممالک بھی شامل ہیں، جبکہ ان پابندیوں کا اطلاق مکمل طور پر پراسیس شدہ پولٹری مصنوعات پر نہیں ہوتا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق فہرست میں مخصوص شہروں کے نام بھی شامل ہیں اور سعودی حکام نے واضح کیا ہے کہ جزوی پابندیوں کا اطلاق پورے ملک پر نہیں کیاجاسکتا۔ سعودی حکام کا کہنا ہے کہ ان پابندیوں کا وقتاً فوقتاً جائزہ لیا جاتا ہے۔ پولٹری کے گوشت یا انڈوں کی درآمدات کا ٹریٹمنٹ یا پراسیسنگ سے گزرنا لازمی قرار گیا ہے۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








