روسی خواتین سے ناجائز تعلقات، بل گیٹس کا اعتراف، معافی بھی مانگ لی

تازہ ترین

تازہ ترین

بل گیٹس

دنیا کے امیر ترین بزنس مین اور ٹیکنالوجی ٹائیکون بل گیٹس کا نام ایپسٹین فائلز کے تازہ ترین بیچ میں آگیا، بل گیٹس نے روسی خواتین سے ناجائز تعلقات کا اعتراف کرتے ہوئے اپنے اسٹاف سے معافی مانگ لی ہے۔

تفصیلات کے مطابق ایپسٹین فائلز میں بل گیٹس کے روسی خواتین سے تعقلات، مجرم جیفری ایپسٹین سے دوستی اور دشمنی اور پھر جنسی بیماری جیسے الزامات عائد یکیے گئے۔ مائیکروسافٹ کے مالک بل گیٹس نے حال ہی میں تمام تر الزامات پر خاموشی توڑ دی۔

اپنے ملازمین کے ساتھ آفس میٹنگ کے دوران بل گیٹس نے اپنے جرائم کا اعتراف کیا اور کھلے عام روسی خواتین کے ساتھ اپنے تعلقات کو بھی تسلیم کیا۔ ٹاؤن ہال میٹنگ کے دوران گفتگو کرتے ہوئے بل گیٹس نے کہا کہ جیفری ایپسٹین کے ساتھ وقت گزاری ان کی زندگی کی بدترین غلطی تھی۔

روسی خواتین کے متعلق گفتگو کرتے ہوئے بل گیٹس نے کہا کہ ان میں سے ایک پل پلیئر تھیں جن سے ملاقات ایک تقریب کے دوران ہوئی جبکہ دوسری جوہری فزسسٹ تھیں جن سے کام کے دوران ملنے کا اتفاق ہوا، تاہم یہ خواتین ایپسٹین کے چنگل کا شکار نہیں ہوئی تھیں۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق بل گیٹس نے کہا کہ ایپسٹین جیسے مجرم سے ملاقات اور اس سے اپنی فاؤنڈیشن کے افراد کو ملوانا سنگین غلطی تھی جس کیلئے انہوں نے معافی بھی مانگی۔

خیال رہے کہ جیفری ایپسٹین کو سنگین جنسی جرائم کے باعث جیل بھیجا گیا تھا جہاں اس کا انتقال ہوگیا۔ بل گیٹس کا کہنا ہے کہ 2013 میں ان کی سابقہ اہلیہ ملنڈا گیٹس کو ایپسٹین پر شک ہوا تو انہوں نے بل گیٹس کو سمجھانے کی کوشش کی تھی، لیکن انہوں نے نظر انداز کردیا۔

بل گیٹس کا کہنا تھا کہ انہوں نے ایپسٹین کے ہمراہ نجی جیٹ پر سفر کیا، نیویارک، پیرس اور واشنگٹن میں ان سے ملاقاتیں کیں لیکن کبھی ایپسٹین کے بدنام زمانہ پریسٹ آئی لینڈ نہیں گئے۔ ایپسٹین نے انہیں دنیا بھر کے ارب پتی افراد سے فاؤنڈیشن کیلئے فنڈز دلانے کا وعدہ کیا تھا۔

خیال رہے کہ بدنامِ زمانہ جیفری ایپسٹین 2019 کے دوران جیل میں ہی انتقال کر گئے تھے جس کے بعد سے بے شمار عالمی رہنماؤں اور کاروباری و سیاسی شخصیات کے نام سامنے آئے ہیں جس سے بل گیٹس فاؤنڈیشن سمیت تمام متأثرہ شخصیات سے منسلک کاروباروں اور تنظیموں کی ساکھ کو بھی نقصان پہنچا ہے۔

Related Posts