بلوچستان میں 18 خوارج جہنم واصل! اسلحہ، گولہ بارود اور دھماکا خیز مواد بھی برآمد

تازہ ترین

تازہ ترین

Fitna al-Khawarij Suffer Major Blow: 20 Terrorists Killed Under Operation Azm-e-Istehkam
FILE PHOTO

بلوچستان کے ضلع ژوب میں سکیورٹی فورسز نے دو علیحدہ آپریشنز کے دوران بھارتی سرپرستی یافتہ 18 خوارج کو جہنم واصل کردیا۔

افواج پاکستان کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق پہلی کارروائی 24 فروری کو انٹیلی جنس معلومات کی بنیاد پر کی گئی جس میں 8 دہشتگرد ہلاک ہوئے جبکہ اگلے روز یعنی 25 فروری کو ضلع ژوب میں ایک جامع کلیئرنس آپریشن کیا گیا جس کا مقصد علاقے میں چھپے ہوئے دہشتگردوں کی گرفت اور ان کی سرگرمیوں کا خاتمہ تھا۔

اس آپریشن میں فورسز نے خوارج کے ٹھکانوں اور ممکنہ راستوں کو ٹریس کیا اور کارروائی کے دوران 10 مزید خوارج ہلاک ہوئے۔

آئی ایس پی آر نے بتایا کہ ہلاک ہونے والے دہشتگردوں کے قبضے سے اسلحہ، گولہ بارود اور دھماکا خیز مواد بھی برآمد ہوا۔ یہ عناصر ژوب اور آس پاس کے علاقوں میں دہشتگردی کی متعدد کارروائیوں میں ملوث تھے۔

شعبہ تعلقات عامہ نے واضح کیا کہ علاقے میں موجود کسی بھی بھارتی حمایت یافتہ دہشتگرد کے خاتمے کے لیے آپریشنز جاری رہیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ سکیورٹی فورسز انسداد دہشتگردی مہم کے تحت بیرونی سرپرستی یافتہ عناصر کے خاتمے کے لیے پرعزم ہیں اور عوام کی حفاظت اولین ترجیح ہے۔

Related Posts