ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے سپر 8 مرحلے میں انگلینڈ نے نیوزی لینڈ کو دلچسپ مقابلے کے بعد 4 وکٹوں سے شکست دے دی۔
کولمبو میں کھیلے گئے میچ میں کیوی کپتان مچل سینٹنر نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔
نیوزی لینڈ کی ٹیم نے مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹ پر 159رنز بنائے۔ کیویز کی جانب سے گلین فلپس نے 39، ٹم سائفرٹ نے 35، فن ایلن نے 29 رنز بنائے۔
انگلینڈ کی جانب سے ول جیکس، ریحان احمد اور عادل راشد نے 2،2 وکٹیں حاصل کیں۔
جواب میں انگلینڈ نے ہدف آخری اوور میں 4 وکٹوں کے نقصان پر پورا کرلیا اور گروپ میں 6 پوائنٹس کے ساتھ پہلی پوزیشن پر پہنچ گئی۔
انگلینڈ کے ہاتھوں نیوزی لینڈ کی شکست کے بعد پاکستان کی سیمی فائنل تک رسائی کی امید زندہ ہوگئی ہے۔
نیوزی لینڈ اور پاکستان میں سے کونسی ٹیم سیمی فائنل میں جائے گی، اس کا فیصلہ کل پاکستان اور سری لنکا کے میچ میں ہوگا۔
پاکستان کو سری لنکا کو بڑے مارجن سے شکست دینا ہوگی، ورنہ نیٹ رن ریٹ کی وجہ سے نیوزی لینڈ 3 پوائنٹس کے ساتھ سیمی فائنل میں پہنچ جائے گا۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








