اسرائیل کے ایران پر حملے، تہران میں دھویں کے بادل چھا گئے

تازہ ترین

تازہ ترین

ایران پر حملے
(فوٹو: آن لائن)

اسرائیل نے ایران پر حملے کیے ہیں جس کے نتیجے میں ایرانی دارالحکومت تہران میں دھویں کے بادل چھا گئے۔

تفصیلات کے مطابق اسرائیل نے تہران کے 3 مقامات کو نشانہ بنایا۔ ایرانی میڈیا کا کہنا ہے کہ اسرائیلی حملوں کے دوران تہران کی شاہراہ یونیورسٹی پر بھی متعدد میزائل گرے۔ایران کے سرکاری ٹی وی نے حملوں کی تصدیق کردی۔

جنگی جنون میں مبتلا اسرائیل نے ایران پر ایک بار پھر جارحیت کی۔ ایران پر حملوں کے بعد ایران کے جواب سے خوفزدہ اسرائیل میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے۔اسرائیل بھر میں اسکولز بند کردئیے گئے۔ مقبوضہ بیت المقدس میں سائرن بجنے لگے۔

اس حوالے سے اسرائیلی وزیر دفاع نے بھی ایران پر حملے کی تصدیق کردی۔ وزیر دفاع کا کہنا ہے کہ اسرائیل نے حفاظتی اقدامات کے پیشِ نظر ایران پر حملے کیے ہیں۔

ایرانی سرکاری میڈیا کا کہنا ہے کہ اسرائیلی حملوں کے نتیجے میں تہران کے مشرق میں ایک اور شمالی علاقوں میں مزید دو دھماکے ہوئے۔ابتدائی حملہ ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای کے دفاتر کے قریب کیا گیا۔

ایرانی میڈیا کا کہنا ہے کہ تہران پر حملہ اسرائیل اور امریکا نے مشترکہ طور پر کیا ہے۔ تہران میں دھماکوں کی نوعیت میزائل حملوں کی محسوس ہوتی ہے۔ دھماکوں کے بعد تہران اسٹاک ایکسچینج میں ٹریڈنگ معطل کردی گئی۔

 

Related Posts