پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک بار پھر بڑا اضافہ

تازہ ترین

تازہ ترین

پیٹرول
(فوٹو: آن لائن)

وفاقی حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کردیا، جس کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 266روپے کی سطح پر پہنچ گئی۔ 

تفصیلات کے مطابق وفاقی حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں میں اضافے کا باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کردیا۔

سرکاری نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 8 روپے فی لیٹر اضافہ ہوا، جس کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 266روپے 17 پیسے فی لیٹر ہوگئی ہے۔

اعلامیے کے مطابق ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں5روپے 16 پیسے اضافہ کے بعد ہائی اسپیڈ ڈیزل کی نئی قیمت280روپے86پیسے فی لیٹر ہوگئی۔ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے باعث ٹرانسپورٹ کرایوں میں بھی اضافے کا خدشہ ہے۔

یاد رہے کہ اس سے قبل پیٹرولیم ڈویژن نے نئی قیمتوں کا اعلان کرتے ہوئے 16 فروری سے اگلے پندرہ روز کے لیے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 5 روپے فی لیٹر تک اضافے کا اعلان کیا تھا۔

آج سے 15روز قبل اس حوالے سے جاری کیے گئے نوٹیفکیشن کے مطابق ڈیزل7 روپے 32 پیسے مہنگا کرنے کا اعلان کیا گیا تھا۔پیٹرول مہنگا ہوکر258.17روپے ہوگیا جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل 7.32 روپے مہنگا ہوکر 275روپے کی سطح پر آگیا تھا۔

Related Posts